بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کاحصول ، پی آٹی بی کو14ہزار درخواستیں موصول

بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کاحصول ، پی  آٹی بی کو14ہزار درخواستیں موصول

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے ۔۔

 حصول کیلئے ستمبر 2024 سے ابتک 14ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کے پورٹل کے ذریعے ابتک ساڑھے 7ہزار سے زائد امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں