سیٹ بیلٹ کیلئے سڑکیں نوٹیفائی نہ کرنے پر فریقین سے جواب طلب

 سیٹ بیلٹ کیلئے سڑکیں نوٹیفائی نہ  کرنے پر فریقین سے جواب طلب

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں موٹر وہیکل آرڈینس کے تحت سیٹ بیلٹ کیلئے سڑکوں کو نوٹیفائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت۔۔۔

 ، عدالت نے ہوم ڈیپارٹمنٹ ، آئی جی پنجاب و دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس فاروق حیدر نے سید محمد اعلیٰ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کاکہناتھا کہ موٹر وہیکل آرڈینس کے تحت سیٹ بیلٹ کیلئے پنجاب حکومت نے سڑکوں کو نوٹیفائی کرنا تھا، تاحال نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ قانون پر عملدرآمد کیلئے سڑکوں کو نوٹیفائی کرنا ضروری ہے ۔ عدالت سڑکوں کو نوٹیفائی کرنے کیلئے حکومت سے جواب طلب کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں