چونیاں 20:لاکھ نقدی 40تولے سونا لوٹ لیا
تلونڈی، الہ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)سرکل چونیاںمیںمسلح ڈاکوؤں نے دو الگ الگ وارداتوں میں شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی،۔۔۔
طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون لوٹ لیے ۔ کیتن کلاں میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے ملک رضوان کو ان کی اہلیہ سمیت گن پوائنٹ پر گھر میں یرغمال بنا لیا اور 20 لاکھ روپے نقدی اور 40تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات بھاگیوال ٹبہ میں پیش آئی، جہاں چودھری ذوالفقار کی حویلی میں سوئے ہوئے نعیم عارف کو چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اٹھا لیا اور 10ہزار روپے نقدی اور دو قیمتی موبائل فون چھین لئے۔ ڈاکو مویشی کھولنے لگے تو نعیم عارف کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گئے ۔