ٹرین کے انجن میں آتشزدگی ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی مسافروں میں خوف و ہراس

ٹرین کے انجن میں آتشزدگی  ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی مسافروں میں خوف و ہراس

قصور(نمائندہ دنیا)ریلوے پھاٹک کوٹ رادھاکشن کے قریب ٹرین کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے۔۔۔

 مطابق لاہور سے آنے والی 10ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑکی تو ڈرائیور نے چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122ودیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انجن خراب ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا،دیگر اسٹیشنوں پر کھڑا کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں