ریکارڈمحفوظ بنانے کیلئے محکمہ اوقاف میں ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیارکرنیکی ہدایات
لاہور(حمزہ خورشید سے )محکمہ اوقاف کی زمینوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آ گئی،۔۔۔
سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمے کی تمام زمینوں کا ریکارڈ محفوظ کرنے کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع اوقاف کے مطابق ڈیجیٹل ڈیش بورڈ میں محکمہ کی تمام زرعی، بنجر، کمرشل اور نان کمرشل زمینوں کا مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔