پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-IIکی میٹنگ وصولیاں یقینی بنانے کی ہدایت

 پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-IIکی میٹنگ    وصولیاں یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-II کی میٹنگ ہوئی، جسکی صدارت ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے کی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ اور متعلقہ سرکاری محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔۔۔۔

 راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، الحاق شدہ اداروں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی سے متعلق آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تربیتی کورسز مکمل نہ کرنے والے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز سے 45ملین روپے کی عدم وصولی و دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام بقایا جات کی وصولی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں