اصلاحات، متبادل توانائی کا فروغ ٹھوس اقدامات جاری:صوبائی وزیر

 اصلاحات، متبادل توانائی کا فروغ  ٹھوس اقدامات جاری:صوبائی وزیر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اہم اجلاس ہوا۔۔

 وزیراعلیٰ کے ساتھ حالیہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید نے توانائی کے مختلف منصوبوں، بھرتیوں، سرمایہ کاری پر بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر نے کہا حکومت توانائی شعبے میں اصلاحات، متبادل توانائی کے فروغ اور صنعتی و عوامی ضروریات پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں