اینٹی کرپشن عدالت: ٹیچر کی جعلی ڈگری کے مقدمے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن عدالت: ٹیچر کی جعلی ڈگری کے مقدمے کا فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت نے ٹیچر کی جعلی ڈگری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جج محمد جمیل نے ملزم اکبر علی کو چار دفعات کے تحت پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی۔۔۔

 جو مجموعی طور پر 20 سال بنتی ہے ، عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت نے شریک ملزم محمد حسین کو بری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں