واسا : بااثر افسروں نے تبادلے رکوالئے
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایم ڈی واسا راولپنڈی سلیم اشرف کو ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز واسا پنجاب تعینات کرنے کا حکم ختم کر دیا گیا،سلیم اشرف کی خدمات ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔۔۔
عزیزاللہ خان کو نیا ایم ڈی واسا راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،ایم ڈی واسا سرگودھا ابوبکر عمران کا تبادلہ بھی منسوخ، انہیں دوبارہ ایم ڈی واسا سرگودھا کے طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی،ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز واسا پنجاب سہیل قادر چیمہ کو ایم ڈی واسا سرگودھا لگانے کا فیصلہ بھی واپس کر دیا گیا، سہیل قادر چیمہ کو بدستور ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز واسا پنجاب کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا گیا، محکمہ ہاؤسنگ میں 23 فروری کے تبادلوں کے احکامات چند گھنٹوں میں تبدیل کر دیئے گئے۔