سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز کا مختلف مساجد کا دورہ

سکیورٹی انتظامات کے جائزہ کیلئے ڈی  آئی جی آپریشنز کا مختلف مساجد کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)فجر کی نماز کے موقع پر شہر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مختلف مساجد کے اچانک دورے کیے اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے جامعہ اشرفیہ، مسلم ٹاؤن اور ایوبیہ مارکیٹ کی مساجد میں سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعد ازاں انہوں نے شادمان اور جی او آر3 کی مساجد کا بھی دورہ کیا۔ اور سکیورٹی پر مامور جوانوں کو ہدایت کی کہ مساجد میں داخلے سے قبل ہر نمازی کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں