فنڈز کی عدم فراہمی سے نئے کلاس رومز کامنصوبہ متاثر

فنڈز کی عدم فراہمی سے نئے کلاس رومز کامنصوبہ متاثر

ایک ہفتے کے اندر فنڈز جاری کر دیے جائیں گے :وزیرتعلیم راناسکندر

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا اربوں روپے مالیت کا منصوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سست روی کا شکار ہو گیا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد اضلاع میں تعمیراتی کام رک گئے جبکہ ادھورے کمروں سے حادثات کے خدشات بھی بڑھنے لگے ہیں۔گزشتہ سال تقریباً 40 ارب روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں ہزاروں نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں تقریباً 30 ہزار اضافی کلاس رومز تعمیر کیے جانے ہیں، تاہم محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے فنڈز کی دوسری قسط جاری نہ ہونے کے باعث کام متاثر ہو رہا ہے ۔حالیہ دنوں سیالکوٹ میں زیر تعمیر سکول کی چھت گرنے سے طلبہ کی ہلاکت کے واقعہ کے باوجود تعمیراتی منصوبوں کی رفتار تیز نہ ہو سکی، جس پر والدین اور اساتذہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ادھورے کلاس رومز اور نامکمل ڈھانچے بچوں اور عملے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر فنڈز جاری کر دیے جائیں گے تاکہ تعمیراتی کام دوبارہ تیز کیا جا سکے ۔ تعمیرات کام کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں