سب انسپکٹر کی حتمی سمیت دیگر اسامیوں کے نتائج کا اعلان

 سب انسپکٹر کی حتمی سمیت دیگر اسامیوں کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن ساہیوال ریجن کی سب انسپکٹر کی حتمی سمیت دیگر اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نارکوٹکس کنٹرول / پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ڈیپارٹمنٹ میں سپرنٹنڈنٹ کی ایک اسامی پر5 امیدوار،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ای ایس ای (پی ٹی آئی) کی54 اسامیوں پر193امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ، ان میں اوپن میرٹ کی 38، سپیشل پرسنز کوٹہ کی 3، اقلیتی کوٹہ کی3اور ویمن کوٹہ کی 10 اسامیاں شامل ہیں۔ سب انسپکٹر (ساہیوال ریجن)کی 23 اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ اوپن میرٹ کی 19، ویمن کوٹہ کی 3اور اقلیتی کوٹہ کی ایک اسامی پر 23امیدوارحتمی کامیاب قراردے دیئے گئے۔دیکر حکومت کو تقرری کیلئے سفارشات ارسال کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں