قتل پرعمرقیدکیخلاف اپیل منظور،ملزم ہائیکورٹ سے بری
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں اراضی تنازع پر شہری کو قتل کرنیوالے کی عمر قید کیخلاف اپیل منظور۔۔۔
، عدالت نے ملزم امجد عبد الرحمن کو بری کردیا۔جسٹس اکبر ڈوگر نے کیس پر سماعت کی، ملزم پر عبد الحمید کو قتل کرنے کا الزام تھا جسے 2023 میں ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹمارٹم میں تاخیر اور موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔ملزموں کیخلاف تھانہ سیالکوٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔