55وارداتیں کرنیوالا ساتھی سمیت گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ پولیس نے سولر پلیٹوں کی آڑ میں55سے زائد وارداتیں کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔۔۔
۔شعبان نامی نوسر باز کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے 10موبائل اور نقد رقم برآمد کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم شعبان کال کے بہانے شہریوں سے موبائل لیتا اور اپنے ساتھی کو فروخت کر دیتا تھا۔ ملزم سولر پلیٹں لگوانے کے سنہری خواب دکھا کر بھی وارداتیں کرتا تھا۔