گدھا گاڑی کے گزرنے پردو گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

گدھا گاڑی کے گزرنے پردو  گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) مصطفی آباد کے علاقہ میں دو پارٹیوں کے درمیان گدھا گاڑی کے گزرنے پر تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔۔

علاقہ نند کا تکیہ کے رہائشی عزیزمیو، اسامہ میو، عمیر میوودیگر کا گرین کوٹ کے رہائشی قمر میو، فرقان میو وغیرہ سے کھیت میں سے گدھا گاڑی کے گزرنے پر جھگڑا ہوا، جس میں عزیز گروپ کا عزیر سر پر ڈنڈا لگنے سے ، اسامہ کمر پر کلہاڑی لگنے سے اور عمیر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے گروپ کے محمد فرقان کی کلائی پر چوٹ آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں