ڈپٹی کمشنر قصور کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس
قصور(نمائندہ دنیا) موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع قصور میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اور جامع اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے فروغ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔