امن کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر نارووال
نارووال (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس۔۔۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال، امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔