طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا ،شفیق الرحمن ونگڑ
سانگلاہل( تحصیل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ،مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شفیق الرحمن ونگڑ نے۔۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے پاکستا ن میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا، پاکستان کی فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لاتعداد قربانیاں دیں، انہوں نے کہا پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملک کے امن و امان کو خراب کرے۔