نیٹ میٹرنگ پورٹل مکمل فعال پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیٹ میٹرنگ پورٹل فعال نہ ہونے کی شکایات کا معاملہ ، نیٹ میٹرنگ پورٹل فعال ہونے اور۔۔
آپریشنل طریقہ کار کی وضاحت جاری کردی گئی۔ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا،مراسلے میں کہاگیا کہ نیٹ میٹرنگ پورٹل مکمل فعال اور ریگولیشنز کے مطابق کام کررہا ہے ، پورٹل خودکار طریقے سے کام کرتا ہے ، کمپنی کے سسٹم پر 80 فیصد لوڈ تک نیٹ میٹرنگ کنکشن دیا جاسکے گا80 فیصد سے زائد لوڈ والے ٹرانسفارمر پر نیٹ میٹرنگ کی درخواست خودکار طریقے سے مسترد ہوجائیگی، سی ای اوز فیلڈ افسروں کو صارفین کو غلط معلومات دینے سے روکیں۔