طالبات ،اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ
لاہور (آئی این پی)ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام سی ڈی جی گرلز ہائی سکول مصطفی آباد کی طالبات اور۔۔
اساتذئہ نے ادارئہ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری دیکھی۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،چوبرجی گارڈن،عثمان پبلک سکول،کانہہ فلائی اوور،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،علی رضا آباد،لاہور کاوزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طالبات کی تعداد286 تھی۔