پی ایچ اے کے ترقیاتی امور سے متعلق جائزہ اجلاس
لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی راجہ منصور کی ہدایت پر ضلعی ایجنسیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز کا زوم اجلاس۔۔
پی ایچ اے دفترمیں ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مرزا ولید بیگ نے ہارٹیکلچر و ترقیاتی پربریفنگ لی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایجنسیز اپنے علاقوں میں باغات و گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ پی ایچ اے دائرہ کار میں شامل اضلاع میں سستے و معیاری عوامی تفریحی مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔اسی طرح اربن لینڈ سکیپنگ کی مد میں ضلعوں کے مصروف گزر گاہوں اور چوراہوں میں دیدہ زیب ماڈلز لگائے جا رہے ہیں۔ ضلعی ایجنسیز شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے دستیاب وسائل کامنظم استعمال یقینی بنا رہی ہیں۔