جامعہ اشرفیہ میں عمرہ تربیتی پرو گرام کاانعقاد
لاہور (سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ لاہور میں رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں کیلئے خصوصی عمرہ تربیتی پروگرام مہتمم مولانا قاری ارشد عبید کی زیر سرپرستی ہوا۔ ۔۔
عمرہ زائرین سے شیخ الحدیث پروفیسر مولانا یوسف خان،مفتی زکریااور حافظ طیب نے رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی فضیلت، احرام باندھنے ، طواف، سعی، حلق/ قصر کا طریقہ، مدینہ منورہ کے فضائل اور روضہ رسول ؐ پر حاضری کے آداب کے حوالے سے خطاب کیا۔