مستحق طلبہ کو سکالرشپس فراہمی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق طلبہ کو بھاری سکالرشپس فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر نامورموٹیویشنل سپیکر و ماہرِ تعلیم قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پروفیسر ڈاکٹر حافظ انوار اصغر اور طلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ قاسم علی شاہ نے کہا فاؤنڈیشن اپنے تعلیم ممکن سکالرشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے 107 طلبہ کی کفالت کر رہی ہے ۔مارچ 2025 سے فروری 2026 تک جاری اشتراک کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے 107 طلبہ کو ماہانہ 10 ہزار وظیفہ دیا جا رہا ہے جبکہ دسمبر 2025 تک موجودہ بیچ کو 93 لاکھ 30 ہزار جاری کیے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر جنوری 2021 سے دسمبر 2025 تک فاؤنڈیشن طلبہ کو 5 کروڑ 51 لاکھ 30 ہزار کے وظائف فراہم کر چکی ہے ۔ ابتک سکالرشپ پروگرام کے تحت 304 طلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔