شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس ملنے کی شکایات
لاہور (کرائم رپورٹر)شہریوں کو جعلی ای چالان ایس ایم ایس موصول ہونے کی شکایات سامنے آ گئیں ۔ ترجمان سیف سٹی ۔۔
نے کہا ہے کہ سیف سٹی ایس ایم ایس کے ذریعے نقد رقم، بینک اکاؤنٹ یا کارڈ کی تفصیلات طلب نہیں کرتا، ای چالان ایس ایم ایس صرف 9915نمبرسے بھیجا جاتا ہے ۔جعلسازوں نے نمبر 8070سے جعلی ای چالان پیغامات بھیج کر دھوکہ دینے کی کوشش کی ۔ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے یا غیر مصدقہ ویب سائٹ پر ادائیگی سے گریز کریں،مشکوک معاملات پر فوری طور پر 15یا ایف آئی اے سائبر ونگ سے رجوع کریں۔