ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں اجلاس

ڈاکٹر اے کیو خان  ہسپتال میں اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں سی ای او محمد ساجد حسین کی زیر صدارت کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈی جی ایم عامر رضوان، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، فلاحی خدمات اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او محمد ساجد حسین نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کے مشن کو پوری توانائی، اخلاص اور عزم کے ساتھ جاری رکھنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں