ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں  کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ عیدالفطر سے قبل اور بعد بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔۔۔

 ای ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کی شناختی کارڈ سے تصدیق لازمی قرار، ٹکٹیں بھی پی ڈی اے ڈیوائس سے سکین کی جائیں ،رعایتی اور وارنٹ ٹکٹوں کی خصوصی چیکنگ کا حکم، مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ بغیر ٹکٹ بچوں سے بھی قواعد کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں