امتحانی ڈیوٹی دینے والے بورڈ ملازمین معاوضوں سے محروم
لاہور(خبرنگار)انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے بورڈ ملازمین تاحال معاوضوں سے محروم ہیں۔ امتحانات کو گزرے پانچ ماہ ہو چکے ہیں مگر ادائیگیاں نہ ہونے پر ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔۔۔
خصوصاً رمضان المبارک میں مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔لاہور میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے لاہور تعلیمی بورڈ ملازمین کو تاحال معاوضے ادا نہیں کیے جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق امتحانات کو پانچ ماہ گزرنے کے باوجود سپرنٹنڈنٹس، کلریکل سٹاف اور دیگر امتحانی عملہ اپنی ادائیگیوں کا منتظر ہے ۔ امتحانات کے بعد ری چیکنگ کے مرحلے میں ڈیوٹی دینے والے بورڈ ملازمین بھی معاوضوں سے محروم ہیں۔