آٹھویں جماعت کے امتحانات سے قبل ہی بدانتظامی شروع
لاہور(خبر نگار)صوبہ بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہو رہا ہے، تاہم امتحانات سے قبل ہی بدانتظامی سامنے آ گئی ہے۔
سینکڑوں طلبا کو تاحال رولنمبر سلپس جاری نہیں ہو سکیں جس کے باعث طلبا اور والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر کے بعد داخل ہونے والے امیدواروں کے نام فہرستوں میں شامل نہیں کیے جاسکے۔ ذرائع کے مطابق پیکٹا نے اکتوبر کی انرولمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کیں، تاہم اکتوبر کے بعد سکولوں میں داخل ہونے والے سینکڑوں طلبا کو تاحال رولنمبر سلپس جاری نہیں ہو سکیں۔