لاہور : 9 ٹاؤنز کو میونسپل کارپوریشنز کادرجہ دینے کانوٹیفکیشن
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ضلع لاہور کے نو ٹاؤنز کو میونسپل کارپوریشنز کا درجہ دینے اور یونین کونسلز حدود اربع کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔
ضلع لاہور کی ٹاؤنز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن 77 یونین کونسلز پر مشتمل ہے ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شالیمار میں 72،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لاہور سٹی 69 یونین کونسلز شامل ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن راوی 52،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نشتر 40 یونین کونسلز پر مشتمل ہے ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن علامہ اقبال میں 37،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن رائے ونڈ 32 یونین کونسلز شامل ہیں ،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر29 اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن واہگہ 25 یونین کونسلز پر مشتمل ہے، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر نئے بلدیاتی اداروں کے بھی الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔