ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب (خبر نگار)تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزموں میں سلیمان عرف فانی، عادل اور بلال شامل ہیں جن کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ۔ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔