بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) بجلی چور کا ساتھیوں کیساتھ مل کر لیسکو ٹیم پر حملہ،پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن عثمانوالہ راشد امین نے مقدمہ درج کروایاکہ علاقہ باقر کے میںصارف طارق محمود کے ذمہ لیسکو کے اڑھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔بجلی چوری سے منع کرنے پر لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا۔ ،اسکا کنکشن منقطع کیا ہوا تھاپھر بھی بجلی چوری کر رہا تھا۔تار اتارنے پر ملزم طارق اور تین نامعلوم ساتھی ملزم ان پر حملہ آور ہو گئے ۔