بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ذہنی معذور سپردخاک

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ذہنی معذور سپردخاک

مصطفی نے غلطی سے سرحد پارکی تھی، لاش پاک رینجرز کے حوالے کی گئی

تلونڈی(نامہ نگار)بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ذہنی معذور نوجوان کی نمازِ جنازہ ادا، مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ذہنی معذور نوجوان مصطفی احمد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تلونڈی کے نواحی علاقے بدھائی کے جھگیاں کا رہائشی ذہنی معذور مصطفی احمد چند روز قبل مصطفی ٰ آباد میں عزیزوں سے ملنے گیا اور گدوکی کے علاقے کے قریب غلطی سے سرحد پار کر گیا جہاں بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے مصطفی کی لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کی، جس کے بعد لاش آبائی گاؤں منتقل کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں