قصور:گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، ایل پی جی 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
قصور (نمائندہ دنیا) قصور شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی گیس کی عدم دستیابی نے عوام کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی مافیا نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں، جہاں ایل پی جی 400 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہو رہی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ روزمرہ کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں اور حکام کی خاموشی شہریوں کیلئے دوہری اذیت کا سبب بن گئی ہے ۔