گھر سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

گھر سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے گھر سے آتی جاتی لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا اوباش گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق شالیمار پولیس کی 15 کی کال پر بروقت کارروائی ملزم اسد کو بھوگیوال روڈ سے ٹریس کرکے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گھر سے آتی جاتی لڑکیوں پر آوازیں کستا اور نازیبا اشارے کرتا تھا۔، پولیس کو ملنے والی فوٹیجز میں ملزم کو نازیبا حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں