10ہزار لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف
لاہور(خبر نگار)10 ہزار 220 کلو مضر صحت اشیا برآمد کر لی گئیں جبکہ عیدالفطر پر سپلائی کے لیے تیار 10 ہزار لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کر دی گئیں، ایک مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
باٹاپور، احمد ٹاؤن، علی ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جہاں 5 پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران ایک یونٹ کو بند جبکہ 3 یونٹس کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 150 کلو چینی، 2 گیس سلنڈر، 3 کمپریسر، 10 کلو استعمال شدہ ڈھکن، 6 ڈرم اور بڑی تعداد میں خالی بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔