جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں:پاکستان علما کونسل
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی عرب ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ جنگ بندی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام اسلامی عرب ممالک ایران کے خلاف ہونے والی اسرائیلی امریکی جارحیت اور ایران کی طرف سے عرب اسلامی ممالک پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔ یہ بات پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا طاہر عقیل اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔