ہیئر پولیس نے دومنشیات فروشوں کوسپلائی دیتے قابوکرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ ہیئر پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش اسماعیل اور۔۔۔
محسن کو منشیات کی سپلائی دیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزموں نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے ۔انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروا ئیاں جاری ہیں۔