میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت مقدمہ پرسماعت ‘وکلا کو دلائل مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر )گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت مقدمے پر سماعت ، سیشن عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل مکمل کرنے۔۔۔
کی ہدایت کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات کے روبروسماعت پر علی ظفر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پیش ہوئے ۔میشا شفیع کی والدہ عدالت میں موجود تھیں۔علی ظفر کے وکیل عمر طارق نے دلائل میں کہا میشا نے علی ظفر پر ہراسمنٹ کا لیبل لگا دیا۔ہمارے 13گواہ آئے کسی پر اعتراض نہیں اٹھایا ، 2018 سے پہلے تک علی ظفر پر انڈسٹری میں کسی کو ہراساں کرنے کا الزام نہیں عائد ہوا۔ علی ظفر نے کہا پرفارم کر رہا ہوں، اداکاروں کو بھی مل رہا ہوں، ملک سے باہر بھی پرفارم کیا، کسی کو مجھ سے مسئلہ نہیں ۔ علی ظفر نے کہا8سال اس کیس کا انتظار کیا۔اس کیس سے عدالتوں پراعتمادبڑھے گا ۔لوگوں کو پتہ چلے گا کہ عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پر انصاف دیتی ہیں۔