دو لاپتہ بچے والدین کے حوالے

 دو لاپتہ بچے والدین کے حوالے

لاہور (کرائم رپورٹر)تھانہ شاد باغ پولیس نے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ جنت اور 6 سالہ روحان کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا ۔۔۔۔

شادباغ کی رہائشی 4 سالہ جنت کھیلنے دور نکل کر گھر کا راستہ بھول گئی جبکہ روحان والدین کے ہمراہ پارک میں سیر و تفریح کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔شاد باغ پولیس نے بچوں کی تلاش کیلئے تمام تر اقدامات اٹھاکر چند گھنٹوں کی کاوش سے بچوں کو والدین سے ملا دیا۔بچوں کے ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں