4 ہزارگاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن ملزموں کیخلاف شہادتیں مکمل

4 ہزارگاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن ملزموں کیخلاف شہادتیں مکمل

لاہور(عدالتی رپورٹر)اینٹی کرپشن عدالت میں 4 ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن مقدمے میں ملزموں کیخلاف تمام شہادتیں مکمل ہو گئیں۔۔۔۔

 ملزموں کے آخری بیانات صفائی بھی قلمبند ہو گئے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے دلائل مکمل کئے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کل ملزموں کے وکلا اپنی حتمی بحث مکمل کریں۔آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے بعد فیصلہ ہوگا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے سماعت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں