سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع

سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ میں اضافے کی تیاری شروع کر دی‘ 12سال بعد بجٹ فارمولے میں بڑی تبدیلی کا امکان۔۔۔

 ،تمام اضلاع سے سکولوں کے دسمبر 2025کے یوٹیلٹی بلز اورگزشتہ 12ماہ کے مکمل اخراجات کی تفصیلات27 مارچ تک طلب کر لی گئیں۔ تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن بنائی جا سکے ۔ پی ایم آئی یو کی جانب سے بھی بجٹ فارمولہ اپڈیٹ کر دیا گیا ہے اور سکولوں کے اخراجات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق یوٹیلٹی اخراجات کی بنیاد پر بجٹ میں تبدیلی سے نا صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ سکولوں کو درپیش مالی مسائل میں بھی کمی آئیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں