ہیلے کالج کے لیکچرار حافظ فواد عالمی ایونٹ کیلئے منتخب
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کے لیکچرار حافظ فواد کو فرانس کے شہر پیرس میں ہونے والے \"EELISA One Night to Innovate\"،ایونٹ کیلئے مکمل طور پر فنڈڈ شرکت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔۔۔
اوراخراجات کیلئے مسابقتی بنیادوں پر 1000 یورو کی گرانٹ بھی دی گئی ہے ۔یہ تقریب جسکی میزبانی EELISA یورپی یونیورسٹی الائنس کر رہا ہے ، دنیا بھر سے ممتاز اساتذہ، طلبہ اور اختراع کاروں کو ایک جگہ جمع کرتی ہے ، جہاں وہ ایک رات پر مشتمل سخت مقابلے میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے مطابق مؤثر حل تیار کرتے ہیں۔