نوجوان صلاحیتوں کا مثبت استعمال کریں:ڈاکٹر حسین محی الدین
لاہور(خبر نگار)صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انسان کی حقیقی کامیابی اسی میں ہے۔۔۔
کہ وہ اپنی زندگی کو بامقصد بنائے اور اسے اللہ کی رضا، خدمت خلق کیلئے وقف کرے ۔ آج کا انسان مادیت کی دوڑ میں اپنی اصل پہچان اور مقصد حیات کو بھول چکا ہے ۔نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کریں، علم حاصل کریں، کردار سازی پر توجہ دیں اور اجتماعی فلاح کے کاموں میں اپنا کردار ادا کریں، تعلیم کو محض ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھیں بامقصد زندگی وہی ہے جو علم، کردار اور خدمت خلق کے امتزاج سے تشکیل پائے ۔