ڈکی بھائی کی درخواست پر جواب طلب ، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

 ڈکی بھائی کی درخواست پر جواب  طلب ، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر ،عدالتی رپورٹر)ضلع کچہر ی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر این سی سی آئی سے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل عثمان لطیف نے عدالت کو بتایا کہ پی این آئی ایل لسٹ میں نام غیر قانونی طور پر ڈالا گیا،عدالت لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں چھ اپریل تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے سماعت کی،،عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار این سی سی آئی اے کے مقدمہ پرتحقیقات میں شامل ہو رہے ہیں ،گرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت ضمانت منظور کرکے گرفتار ی سے روکنے کا حکم دے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں