ورچوئل یونیورسٹی بہار سیشن داخلے 27مارچ آخری تاریخ مقرر
لاہور(سٹاف رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی نے بہار سیشن کے داخلوں کیلئے 27 مارچ 2026 کو آخری تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کر دیااور۔۔۔
طلبہ کو تاکید کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل درخواست فارم جمع کروا کر داخلے کے عمل کو مکمل کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے ۔ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی پہلی وفاقی چارٹر یافتہ جامعہ ہے جو سو سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کر رہی ہے جن میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ، چار سالہ بیچلرز ڈگری اور مختلف ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔ جو تعلیمی و صنعتی ضروریات کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں۔