ننکانہ :وارداتیں، چور لاکھوں کا سامان لے اڑے

ننکانہ :وارداتیں، چور لاکھوں  کا سامان لے اڑے

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب کے علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتیں، نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔۔۔۔

نواحی گائوں واڑہ جٹاں میں مختلف افراد کی زرعی اراضی سے قیمتی سامان چوری،عارف کی زرعی زمین سے 6 سولر پلیٹس، محمد طفیل کے پیٹر انجن کاسامان مالیتی 20ہزار روپے ، محمد بوٹا کے پیٹر انجن مالیتی 25ہزار روپے ، واجد ولد اسلم کی گدھا ریڑھی کے ٹائر مالیتی 50سے 60ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ رانا ریزورٹ کے باہر سے نواحی گائوں جاتری کے افتخار علی چوہان کی موٹر سائیکل لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں