تلونڈی :مین بازار میں ریڑھی فروش قابض ، شہری پریشان
تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی مین بازار میں ریڑھی فروش قابض ہوگئے ، شہری پریشان، کارروائی کامطالبہ کردیا۔ ریڑھی فروشوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیا جس کے باعث پیدل چلنا انتہائی دشوار ہو گیا ۔۔۔
، جگہ جگہ کھڑی ریڑھیاں راستوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں جبکہ دکانداروں کی جانب سے بھی سامان باہر رکھنے سے صورتحال مزید گھمبیر ہو چکی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں، ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ خصوصاً رش کے اوقات میں خواتین، بزرگ اور بچے متاثر ہو رہے ہیں۔