مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور روڈ کی آبادی مسن کالر کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر بزرگ شہری محمد انور کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔۔۔
اور اس کی جیب سے تین ہزار روپے اور موبائل فون نکال کر فرار ہو گئے ۔ محمد انور کی عمر 71 سال بتائی گئی ہے جو اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد انور کی ہسپتال میں حالت تشویش ناک ہے ۔