شہر میں آوارہ کتوں کیخلاف ڈاگ کیچنگ سکواڈ متحرک
ضلعی انتظامیہ کے آپریشنز کے دوران 150سے زائد آوارہ کتوں کو پکڑا گیا
لاہور( این این آئی)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)علی اعجاز کی ہدایت پر لاہور میں کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ڈاگ کیچنگ سکواڈ متحرک ہو گیا۔سکواڈ ایم او آر کاشف جلیل کی زیر قیادت مختلف تحصیلوں میں بلاتعطل فیلڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے ، ٹیم نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے مسلسل کامیاب آپریشنز کیے ۔ضلعی انتظامہ کے مطابق آپریشنز کے دوران 150 سے زائد آوارہ کتوں کو پکڑا گیا جبکہ سکواڈ کی ٹیموں پر حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا اور اس کو 8 ٹانکے لگے ، اِس واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کیخلاف مہم کو تمام تحصیلوں میں مزید تیز کیا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ، خاص طور پر ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا پر آنے والی شکایاتپرفوری ایکشن لیا جائے۔ شہری آوارہ کتوں کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 112233-0800پر کال یا بلدیہ عظمی کے سوشل میڈیا پیجز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔