اساتذہ کی سی ای او ایجوکیشن سے مسائل پر ملاقات
ایس ایس ٹی ٹیچرز کی پروموشن میں حائل روکاوٹ دور کرنے پر تبادلہ خیال
لاہور(خبر نگار)ایس ایس ٹی پروموشن تحریک پنجاب کے مرکزی چیئرمین چودھری ہارون ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر عمران لیاقت اور مرکزی سیکرٹری فنانس عامر رضا سبحانی کے ہمراہ کور کمیٹی کے معزز ارکان حمید اللہ خاں ، چودھری اصغر اور دیگر عہدیداران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طارق محمود سے اساتذہ کے مسائل کے حل پر ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ایس ایس ٹی ٹیچرز کی پروموشن میں حائل روکاوٹ کو دور کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ،تعلیمی نظام کی بہتری، اساتذہ کے پیشہ ورانہ مسائل اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تمام شرکانے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم کے فروغ اور اداروں کی بہترکیلئے ملکر بھرپور کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔